جو شخص ایمان کے ساتھ، خالص نیت اور اللہ کی طرف توجہ رکھتے ہوئے یہ دو آیات اولاد کے لیے پڑھے تو اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے سبب اُسے اولاد عطا فرمائے گا اور جو بچہ پیدا ہوگا وہ بلاؤں اور آفات سے محفوظ رہے گا۔
آیات ۵۸ اور ۵۹ سورۂ واقعہ:
«أَفَرَأَیْتُم مَّا تُمْنُونَ \ أَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ»*
(خواص آیات قرآن کریم، ص 165)
اسی طرح جس شخص نے نمازِ شب اور نمازِ صبح کے درمیان ۴۱ مرتبہ سورۂ حمد کی تلاوت کی، اور اس عمل کو ۴۰ دن تک مسلسل انجام دیا، اللہ تعالیٰ اس کی حاجت پوری فرمائے گا، خواہ کوئی بھی حاجت ہو۔ حتیٰ کہ اگر وہ بانجھ بھی ہو تو اللہ تعالیٰ اُسے فرزند عطا کرے گا۔
(تحفۃ الرضویہ، ص 197؛ مخازن، ج 1، ص 99؛ گوہر شب چراغ، ج 1، ص 223)