طلب اولاد کی دعا اور وظیفہ

آیت اللہ بہجتؒ ہمیشہ میاں بیوی کو امام محمد باقرؑ کی ایک حدیث کا حوالہ دے کر ایک خاص دعا کی ہدایت فرمایا کرتے تھے، جو یہ ہے:

امام محمد باقرؑ نے فرمایا: ہشام کا ایک دربان تھا جو مالدار تھا لیکن اولاد سے محروم تھا۔ ایک دن امام باقرؑ نے اس سے فرمایا: “کیا چاہتا ہے کہ میں تمہیں ایک دعا سکھاؤں جس کے ذریعے تمہیں اولاد حاصل ہو؟”

دربان نے کہا: “جی ہاں۔”

پس امام باقرؑ نے فرمایا:
“ہر صبح و شام ستر مرتبہ سبحان الله، دس مرتبہ استغفر الله، پھر نو مرتبہ دوبارہ سبحان الله کہو اور اس کے بعد یہ آیات پڑھو:

اسْتَغْفِرُواْ رَبَّکُمْ إِنَّهُ کاَنَ غَفَّارًا یُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَیْکمُ مِّدْرَارًا وَ یُمْدِدْکمُ بِأَمْوَالٍ وَ بَنِینَ وَ یجَعَل لَّکمُ‏ْ جَنَّاتٍ وَ یجَعَل لَّکمُ‏ْ أَنهْارًا

دربان نے ان اذکار کو پڑھا اور اللہ تعالیٰ نے اسے کثیر اولاد عطا کی۔
(مستدرک الوسائل، باب نکاح)

Categories: